ایم پی اے میاں شرافت علی نے 37 لاکھ کا چیک دے دیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) رکن صوبائی اسمبلی میاں شرافت علی نے اپنا وعدہ پورا کردیا، مٹلتان گھر حادثہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو 37 لاکھ ے زائد رقم کی چیک دیدی گئی ، رکن صوبائی اسمبلی میاں شرافت علی اپنے سٹاف کے ہمران باٹین بانڈہ مٹلتان حادثہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کی اور گھر کے سربراہ کو 37 لاکھ پچیس ہزار روپے کا امدادی چیک دے دیا گیا، اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکن اور رہنما بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔

ایک ہفتہ قبل مٹلتان میں رات کے وقت گھر پر پہاڑی تودہ گر گیا تھا جس میں پانچ افراد جاں بحق جبکہ گھر کا سربراہ شدید زخمی ہوگیا تھا، واقعہ کی اطلاع ملتی ہے بڑی تعداد میں مقامی لوگ امدادی کاموں کیلئے پہنچ گئے تھے۔ایم پی اے میاں شرافت علی نے حادثہ میں جاں بحق اور زخمی شخص کیلئے امداد کا اعلان کیا تھا

KalamMPAPTiSharafat Ali
Comments (0)
Add Comment