این اے تین سوات کا معاملہ، مولانا حجت اللہ نے انتہائی اقدام کا فیصلہ کرلیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 30 جون 2018ء) سوات کے حلقہ این اے تین پر ایم ایم اے کے متفقہ امیدوار مولانا حجت اللہ کو گزشتہ روز ایم ایم کے ٹکٹ سے لاتعلق کردیا گیا تو انہوں نے آج انتخابی نشان “کتاب” نہ ملنے کے فیصلہ کو عدالت میں چیلنج کردیا تاہم جج نے فیصلہ سناتے ہوئے مولانا حجت اللہ کو ایم ایم کی ٹکٹ سے انتخابی نشان “کتاب” الاٹ نہ کرنے کا حکم جاری کیا جس کے بعد مولانا حجت اللہ نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے یاد رہے کہ مولانا حجت اللہ کو شہباز شریف کی حمایت میں مولانا فضل الرحمان نے کاغذات والس لینے کا کہا تھا لیکن مولانا حجت اللہ کی انکار پر انہیں بے دخل کردیا گیا

انتخابیایم ایم اےپی ایم ایل اینحجت اللہدستبردارسیاستشہباز شریفعدالتکتابمسلم لیگمولانامولانا فضل الرحماننشان
Comments (0)
Add Comment