ایک ارب روپے کی لاگت سے شہر کی خوبصورتی پر کام جاری ہے،ڈپٹی کمشنر

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:13نومبر2017ء) ڈپٹی کمشنر سوات عامر آفاق نے کہا ہے کہ تمام تر ترقیاتی کام بلدیاتی نمائندوں کی مشاورت سے کئے جائیں گے ، ایک ارب روپے کی لاگت سے شہر کی خوبصورتی پر کام جاری ہے ، عوام کو پینے کے صافی پانی کی فراہمی کے لئے مزید پانچ ٹیوب ویلز بنائے جائیں گے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل ناظم اکرام کی قیادت میں تحصیل کونسلروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر تحصیل کونسلران نے اپنے اپنے علاقوں کے مسائل بیان کئے ، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سوات عامر آفاق خان نے کہا کہ ضلع بھر میں تمام ترقیاتی کاموں میں بلدیاتی نمائندوں سے مشاورت کی جائیگی ، اور ان کی مسائل ختم کرنے کی ہر ممکن کو شش کریں گے ، انہوں نے کہا کہ مینگورہ شہر میں خوبصورتی کے لئے ایک ارب روپے کی لاگت سے کام جاری ہے اور اس میں ساڑے آٹھ کروڑ روپے جاری ہوگئے ہیں ، انہوں نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی اولین ذمہ داری ہے اور اس میں پینے کا صاف پانی کی فراہمی اور سٹریٹ لائٹس وغیرہ نصب کئے جائیں گے۔

DCSwat