سوات(زما سوات ڈاٹ کام:28اکتوبر2017ء) ایگریکلچر یونیورسٹی پشاور کے ہاسٹل میں گیزر پھٹنے سے سوات کا نوجوان جاں بحق ہوگیا،ذرائع کے مطابق سوات کے علاقہ پنجیگرام سے تعلق رکھنے والا نوجوان طالب علم ایگریکلچر یونیورسٹی کے ہاسٹل میں گیزر پھٹنے کی وجہ سے جاں بحق ہوگیا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ نوجوان کی لاش آبائی علاقہ پنجیگرام پہنچا دی گئی ہیں ۔