اے این پی نے آئندہ عام انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کر دیا

پشاور (زما سوات ڈات کام ۔ 02 اکتوبر 2017 ء )  NA-1 سے حاجی غلام احمد بلور، NA-7 اسفندیار ولی خان اور NA-9 سے امیر حیدر خان ہوتی امیدوار ہونگے۔ صوبائی اسمبلی کے حلقوں کیلئے PK-12  نوشہرہ سے میاں افتخار حسین کا نام فائنل، PK-23 سے بھی حیدر خان میدان میں اتریں گے۔ NA-37 مہمند کیلئے نثار خان مہمند ، NA-44 باجوڑ کیلئے گل افضل خان کو پارٹی ٹکٹ دینے کا اعلان کر دیا گیا۔ پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں اہم فیصلے ، تمام امیدواروں کا اعلان مرحلہ وار کیا جائے گا۔ عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس زیر صدارت چیئر مین پارلیمانی بورڈ اور پارٹی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی باچا خان مرکز میں منعقد ہوا ،اجلاس میں پارلیمانی بورڈ کے سیکرٹری سردار حسین بابک سمیت دیگر ممبران ایمل ولی خان ، خورشید خان خٹک اور سید شاہد رضا بھی موجود تھے، اجلاس میں فاٹا اور صوبہ بھر سے پارٹی ٹکٹ کیلئے وصول شدہ درخواستوں کی سکروٹنی کے عمل کا آغاز کیا گیا اور بیشتر درخواستوں کو حتمی شکل بھی دی گئی ،جس کے مطابق NA-7 چارسدہ کیلئے اسفندیار ولی خان جبکہ NA-1 پشاور کیلئے حاجی غلام احمد بلور کو پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، علاوہ ازیں NA-9 مردان کیلئے امیر حیدر خان ہوتی، NA-30 سوات کیلئے بریگیڈئر ( ر) محمد سلیم خان، NA-37 مہمند کیلئے نثار خان مہمند ، NA-44 باجوڑ کیلئے گل افضل خان کا نام فائنل کیا گیا،اسی طرح صوبائی اسمبلی کیلئے وصول شدہ درخواستوں میں PK-12 سے میاں افتخار حسین ،PK-13 نوشہرہ کیلئے شاہد خٹک،PK-15 نوشہرہ کیلئے خلیل عباس خٹک،PK-23 مردان کیلئے امیر حیدر خان ہوتی، PK-24 مردان کیلئے علی خان ،PK-49 ہری پور کیلئے افتخار علی عباسی، PK-52 ہری پور شوکت مشوانی،PK-53 ٹگرام محمد ریاض،PK-60 بٹگرام محمد ارشد خان،PK-68 ڈی آئی خان محمد آفتاب حیدر،PK-82 سوات وقار احمد خان ، PK-83 سوات رحمت علی خان اور PK-84 سوات کیلئے محمد ایوب خان اشاڑے کو ٹکٹ دینے کا اعلان کر دیا گیا۔ امیر حیدر خان ہوتی نے کہا کہ باقی ماندہ حلقوں کیلئے بھی میرٹ کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے مرحلہ وار امیدواروں کا اعلان کیا جائے گا۔

2018ANPelectionelection2k18ticketsانتخاباتاے این پینیشنل