اے این پی کے رہنما اور سابقہ ناظم حاجی رضا خان کا خاندان اور ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 08 جولائی 2018ء) اے این پی این اے 3 کے ٹکٹ کے لئے درخواست دہندہ اور سابق ناظم حاجی رضا خان آج اتوار کو مبینہ طور پرخاندان اور ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کریں گے ۔ حاجی رضا خان نے اے این پی کو این اے 3 اور پی کے 5 کے ٹکٹ کے لئے درخواست دی تھی لیکن پارٹی نے ان کو ٹکٹ نہیں دیا ۔ ن لیگ کے صوبائی صدر امیر مقام اور عبدالرحیم نے گذشتہ روز ان سے ملاقات کی اور ان کو مسلم لیگ میں شمولیت کی دعوت دی جو انہوں نے مبینہ طور پر قبول کرلی ۔وہ آج اتوار کو متوقع طور امانکوٹ میں جلسہ میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کریں گے ۔
اعلانامانکوٹامیر مقاماے این پیٹکٹجلسہحاجی رضا خاندرخواستدعوترہنماسواتعبدالرحیمعجب خانعوامی نیشنل پارٹیقبوللیگمسلممسلم لیگمیلہمیں شامل
Comments (0)
Add Comment