سوات (زما سوات ڈاٹ کام۔10ستمبر2017 )عوامی نیشنل پارٹی تحصیل بابوزئی کا اجلاس، 21ستمبر کو فارم گراؤنڈ مکانباغ میں ہونیوالے ورکرز کنونشن کے حوالے سے ساتھیوں نے تجاویز دی، اجلاس ملک ودان کی صدارت میں ہو،اجلاس میں ٹکٹ کیلئے کاغذات جمع کرنے والوں سمیت پی ایس ایف اور یوتھ کے عہدیدار بھی شریک رہے، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری واجد علی خان ، سوات کے سینئر نائب صدر خواجہ محمد خان، ملکی ودان ،تحصیل صدر عبدالکریم خان ،ترجمان عبداللہ یوسفزئی اوردیگر نے کہا کہ 21 ستمبر کو فارم گراؤنڈ پر ہونیوالے ورکرزکنونشن سے ملی مشر اسفندیار ولی خان ،صوبائی صدر حیدر ہوتی ،صوبائی جنرل سیکرٹی سردار حسین بابک سمیت مرکزی و صوبائی قائدین خطاب کرینگے، لہذا کامیاب بنانے کیلئے پی ایس ایف، یوتھ،ضلعی وتحصیل عہدیداروں سمیت یونین کونسلز اور ویلیج کونسل کے عہدیدار کردار ادا کریں اور کارکنوں کو ساتھ لیکر باچاخان بابا کے فلسفہ امن کا پیغام گھر گھر پہنچائیں۔