بائی پاس روڈ پر پنجاب پولیس کی چیکنگ،ضلع ناظم نے ایکشن لے لیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔12ستمبر2017ء )بائی پاس روڈپر پنجاب پولیس کی چیکینگ ، شدید عوامی شکایات پر ضلعی ناظم محمد علی شاہ بائی پاس پہنچ گئے ،عملہ کو مقامی روایات کا خیال رکھتے ہوئے لوگوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے کی ہدایت ،گزشتہ روز بائی پاس روڈ پر اینگروڈھرئی چوک میں اسلام آباد پولیس گاڑیوں کے چیکنگ کررہی تھی لیکن انکا رویہ عوام کے ساتھ ٹھیک نہیں تھا جس پر عوام نے ضلع ناظم محمد علی شاہ سے رابطہ کیا جو فوری طورپر بائی پاس چوک پہنچے ، انہوں نے عملہ کو سوات کی مقامی روایات کا خیال رکھنے اور عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے کی ہدایت کی، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ضلع ناظم محمد علی شاہ نے کہا کہ سوات کے عوام کی عزت نفس کا خیال ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور یہاں کی عوام کے ساتھ کسی قسم کی بدا خلاقی کو برادشت نہیں کیا جائے گا ۔

District NazimPunjab Police