اشتہار

بائی پاس مینگورہ کے قریب دریائے سوات کنارے واکنگ ٹریک اور پارک ایریا بنانے کا فیصلہ

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 17 دسمبر 2018ء) چیئرمین ڈیڈیک فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ مینگورہ شہر کے قریب دریائے سوات کے کنارے واکنگ ٹریک بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور یہ ٹاسک محکمہ آبپاشی کے حوالے کیا گیا ہے جس پر رواں مہینے کے آخر میں عملی کام شروع کردیا جائے گاانہوں نے کہا کہ سوات قدرتی حسن سے مالا مال ہے ہم سوات میں سیاحت کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں6 کروڑ 50 لاکھ روپے کی لاگت سے چار ہزار فٹ واکنگ ٹریک بنانا یہا ں کے عوام اور سیاحوں کو پرسکون ماحول میں ٹواریسٹ سپاٹ کی فراہمی ہے واکنگ ٹریک میں گرین بیلٹس ، پانی کے تالاب، فوارے، درختوں اور پھولوں بھرے سرسبز پارک، حفاظتی پشتے اور دیگر سیاحتی اور معیاری سہولیات شامل ہے وہ ایوب پل سے لے کر فضا گٹ بائی پاس چوک کے قریب دریائے سوات کے کنارے واکنگ ٹریک کیلئے جگہ کے معائنے کے وقت گفتگو کررہے تھے اس موقع پر ایریگیشن ایس ڈی اوپرویش خان، مقامی بلدیاتی نمائندے اور دیگر زعماء بھی ان کے ہمراہ تھے فضل حکیم خان نے کہا کہ سوات میں ٹوارزم کی ترقی اور سیاحتی علاقوں تک لوگوں کی آسان رسائی کیلئے صوبائی اور ضلعی حکومتیں ہر قسم کے اقدامات کررہی ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی پچھلی صوبائی حکومت نے سیاحوں کو مینگورہ شہر اور دیگر مقامات پر درپیش ٹریفک مسائل ختم کرنے کیلئے ٹریفک وارڈن پولیس اور سیاحتی مقامات تک آسانی سے رسائی کیلئے ٹواریسٹ پولیس کی تشکیل کی تھی اب ان سیاحتی سہولیات میں مسلسل اضافہ کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ ضلع سوات میں اب مکمل امن قائم ہوچکا ہے اور ملک بھر اور دیگر ممالک سے سیاحت بغیر کسی خوف و گھبراہٹ کے سوات کا رخ کر رہے ہیں اور یہاں کے سیاحتی مقامات سے لطف اندوز ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ صحت مند معاشرے کیلئے سیاحتی مقامات بنانا بہت ضروی ہے اس منصوبے کا مقصد عوام کو صحت مند اور پر سکون ماحول فراہم کرنا ہے۔

اشتہار

بائی پاسسواتفضل حکیمواکنگ ٹریک
Comments (0)
Add Comment

اشتہار