سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) مینگورہ شہر کے نواحی علاقہ بارامہ میں رشتہ داروں کے ہاں ائے مہمان کو راستے میں تین ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ رات 9 بجے کے قریب یوسف خان نامی شخص کا قریبی رشتہ داراُن کے گھر آرہاتھا کہ راستے میں نامعلوم ڈاکووں نے مارپیٹ کے بعد اُن سے ایک لاکھ پچاس ہزار روپے اور سونے کے زیورات لے لئے اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ یوسف خان کے مطابق واقعے کی رپورٹ مقامی پولیس چوکی میں درجہ کر دی گئی ہے ۔