بارشوں سے متاثرہ افراد کی ہر ممکن مدد کی جائے گی،فضل حکیم

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:03اپریل2018) ڈیڈک کمیٹی کے چیئرمین و ایم پی اے فضل حکیم خان نے کہا کہ گذشتہ رات بارش کے وجہ متاثر ہونے والے افراد کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہوں اور ان کی ہر ممکن مدد کرونگا ، انہوں نے کہا اس سلسلے میں ضلع انتظامیہ کے تمام افسران سختی سے ہدایت جاری کی ہے کہ جہاں پر بھی نالیاں بند ہے اور گندگی پڑی ہے اسے فوری طور ہٹا کر صفائی کا خاص خیال رکھا جائے تاکہ لوگوں کے مشکلات میں آسانی ہوں اور علاقے کے عوام کو صاف ستھرا ماحول میسر ہوں ، انہوں نے کہا کہ میں عوام کا خادم ہواور خادم ہی رہونگا ،عوام کی خدمت کیلئے کسی بھی وقت تیار ہوں ، انہوں نے کہا جن لوگوں کی نقصانات ہوئی ان کے ساتھ ہر ممکن مدد کرونگا اور ان کے مشکلات میں آسانی پیدا کرنے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے ۔

Fazal HakeemMPARain