بارش اور برف باری، سیاحوں کا تانتا بندھ گیا، گرم خوراکی دکانوں پر رش

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں بارش اور برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا، سیاحوں کی آمد بدستور جاری،سردی کی شدت میں اضافہ،لوگوں نے گرم خوراک کی دکانوں کا رُخ کرلیا۔ مینگورہ شہر سمیت دیگر میدانی علاقوں میں پیر کی صبح سے بارش کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے اور لوگوں نے گرم خوراک کی دکانوں کا رخ کرلیا ہے۔ اسی طرح کالام،مالم جبہ،میاندم،مہوڈنڈ اور دیگر بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس کے باعث درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گرگیا ہے۔ سیاحتی مقامات میں برفباری سے لطف اندوز ہونے کے لئے سیاحوں کی آمد بدستور جاری ہے اور ہوٹلوں میں کمرے ملنا جوئے شیر لانے کے برابر ہوگیا ہے۔

KalamKalam snow
Comments (0)
Add Comment