بار اور بنچ انصاف کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے،سیشن جج ظفر اقبال

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:17مارچ2018) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ظفر اقبال نے کہا ہے کہ بار اور بینچ لازم و ملزوم ہے اور انصاف کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے ، بینچ اور بار کا مقصد مظلوم عوام کو انصاف کی فراہمی ہے ، اپ ججز کے ساتھ مزید تعاون کریں، سینئر وکلاء اپنے اپ پر بوجھ کرم کے کیلئے جونیئر وکلاء کو کیسز دیں تاکہ کیسیز جلدی نمٹایا جاسکیں،سوات بار کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رہیگا ، ان خیالات کا انہوں نے بار ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام تبدیل ہونے والے ججز کے اعزاز میں الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر ایڈیشنل سیشن جج محمد زیب خان ، ایڈیشنل سیشن جج نادیہ سید ، سینئر سول جج محمد فیاض ،جوڈیشل مجسٹریٹ عیسیٰ خان افریدی ، بار ایسو سی ایشن کے صدر مجاہد فاروق اور جنرل سیکرٹری امجد حسین اور دیگر نے خطاب کیا ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سوات بار ایسو سی ایشن کے صدر مجاہد فاروق نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سوات سے تبدیل ہونے والے ججز نے سوات میں ایک مثبت کردار ادا کیا ہے اور ہمارے ساتھ انتہائی خوش اسلوبی کے ساتھ پیش آئے ہے ہم ان کے بے حد مشکور ہے ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ظفر اقبال نے کہا کہ سوات بار کے ممبران کے ہم بے حد مشکور ہے کہ انہوں نے عدالتوں میں ہمیں آسانیاں پیدا کی ہے اور ہمارے ساتھ تعاون کیا ہے یہ کبھی نہیں بھولیں گے ، انہوں نے کہا کہ بینچ اور بار لازم و ملزوم ہے اگر یہ دونوں مل کر خوش اسلوبی سے کام کریں تو یہاں کے عوام کو سستہ انصاف فراہم ہوگا ، انہوں نے کہا کہ وکلاء برادری ہمیں ہر وقت عزت دی ہے اور ہمیں کسی بھی شکایت کا موقع نہیں دیا ہے ،سوات میں گزرا ہوا ہر لمحہ یاد رکھیں گے اور سوات کے ساتھ بنایا ہوا ناتا ہمیشہ کے لئے برقرار رکھیں گے ۔

Bar RoomCourtSwat Bar