باغ ڈھیرئی،پولیس اہلکار نے اپنی بیوی کو قتل کر کے خودکشی کرلی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:15اپریل2018) خوازہ خیلہ کے علاقہ باغ ڈھیرئی میں پولیس اہلکار نے اپنی بیوی کو قتل کر کے خودکشی کرلی،پولیس کے مطابق سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقہ باغ ڈھیرئی میں ریگولر پولیس اہلکار اشرف علی ولد عالم دوست نے نامعلوم وجوہات کی بنا پرپہلے اپنی بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا جبکہ بعد ازاں خود کو بھی گولی مار دی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا،پولیس کے مطابق دونوں لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کی جا چکی ہے جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

BaghdheraiFiringKHwazakhelaPolice