سوات (زما سوات ڈاٹ کام) سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقہ باغ ڈھیرئی کالاکوٹ میں جائیداد کے تنازعے پر باپ اور دو بیٹوں کو قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق کالا کوٹ میں جائیداد کے تنازعے پر امین خان ولد ہارون رشید نے فائرنگ کرتے ہوئے اکرام علی خان ولد محمد اکبر خان اور اُن کے دو بیٹوں عبید اللہ اور بہادر خان کو قتل کردیا۔پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے مٹہ اسپتال منتقل کردیا جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لئے کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔