سوات (زما سوات ڈاٹ کام:31اکتوبر2017ء)خیبرپختونخواکے وزیر آبپاشی وکھیل اورپاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ریجن کے صدر محمود خان نے ایک ارب روپے کی لاگت سے زیر تعمیر باغ ڈھیری ایریگیشن چینل منصوبے پر تعمیراتی کام کی رفتار پر عدم اطمینان کااظہار کرتے ہوئے محکمہ آبپاشی سوات کے اعلیٰ حکام اورمتعلقہ ٹھیکیداروں کو کام تیز کرنے کی سختی سے ہدایت کردی، وزیر موصوف نے گزشتہ روزمٹہ سوات کے دورے کے دوران باغ ڈھیری ایریگیشن چینل پرتعمیراتی کام کا معائنہ کیا ،صوبائی وزیر کے ہمراہ چیف انجینئر نارتھ زاہد عباس ،ڈائریکٹر ٹیکنیکل،سپرنٹنڈنگ انجینئر پشاورسرکل صاحبزاد ہ شبیر،سپرنٹنڈنگ انجینئر ملاکنڈ سرکل شفیق الرحمن ،ایگزیکٹیوانجینئرسوات غلام اسحاق خان،منصوبے کے کنسلٹنٹ اورآبپاشی کے دیگرمتعلقہ افسران بھی تھے۔صوبائی وزیر نے مذکورہ منصوبے کے پیکج ون میں ہیڈسے لیکرآخری پیکج تک تعمیراتی کام کی سست روی پر نہایت افسوس اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے کہا کہ وہ مذکورہ منصوبہ کوہرصورت میں مقررہ مدت کے دوران پایہ تکمیل تک پہنچانے کویقینی بنائیں ،اس سلسلے میں فنڈز کی کمی کوآڑے نہیں آنے دیا جائے گا،اس موقع پر ڈائریکٹر ٹیکنیکل پی ایم سی صاحبزادہ شبیر نے صوبائی وزیر کو یقین دلایا کہ انشاء اللہ اس عظیم منصوبے پرتعمیراتی کام کی رفتارمزید تیز کرکے وقت سے قبل مکمل کرنے کی بھر پورکوششیں کریں گے،واضح رہے کہ اس منصوبے سے تحصیل مٹہ سوات کی تقریباً ساڑھے آٹھ ہزار ایکڑ بنجر اراضی سیراب اور قابل کاشت ہوگی ۔