باکمال لوگوں کی لاجواب سروس؛ پی آئی اے کی پروازسےلاکھوں روپے کے زیورات چوری

لاہور (ویب ڈیسک) ذرائع کے مطابق سیالکوٹ سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی پرواز کی ایک خاتون مسافر کے سامان سے 40 لاکھ روپے مالیت کے زیورات چوری ہوگئے ہیں۔خاتون مسافر کا کہنا ہے کہ انہیں جہاز میں بورڈنگ عملے نے دستی سامان جمع کرانے پر مجبور کیا، کراچی ایئرپورٹ پر پہنچی تو جمع کرائے گئے بیگ میں زیورات کے ڈبے خالی تھے، بار بار کہنے کے باوجود پی آئی اے عملے نے سی سی ٹی وی فوٹیج چیک نہیں کی،

متعلقہ افسر شفٹ کے لوڈرز کی چھٹی ہوجانے کا کہتا رہا، اسکیننگ مشین کا ریکارڈ چیک کیا تو زیورات بیگ میں نظر آ رہے تھے۔دوسری جانب پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شگفتہ نامی خاتون مسافر نے 23 نومبر کو پروازپی کے 397 سے سفر کیا تھا، خاتون مسافر کی نشاندہی پر پی آئی اے کو رپورٹ کرائی گئی۔ خاتون نے الزام عائد کیا کہ قیمتی زیورات کی مالیت 40لاکھ روپے سے زائد ہے، خاتون مسافر کی جانب سے کی گئی شکایت کا نوٹس لیا گیا ہے اور واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہے۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ ایئرپورٹ پر تمام تر انتظامات ایئرپورٹ انتظامیہ کے ہیں،

سیالکوٹ میں سیکیورٹی کے تحت مقامی تھانے میں رپورٹ درج کرادی گئی ہے۔ سیالکوٹ ایئرپورٹ پر سی سی ٹی وی کی مدد سے تحقیقات کی جارہی ہے۔واضح رہے کہ ملک کے ہوائی اڈوں پر مسافروں کا سامان چوری ہونے کے واقعات روز کا معمول بن گئے ہیں۔ اس میں ملوث چند سرکاری ملازمین کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

FlightLahorePIAThiefWoman
Comments (0)
Add Comment