بجلی کی فراہمی مختلف تاریخوں کو معطل رہے گی، پیسکو۔۔۔

پیسکو کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق سوات سرکل کے مختلف گرڈ اسٹیشنز کی ٹرانسمیشن لائنز کی سالانہ مرمت اور درختوں کی کٹائی کے باعث بجلی کی فراہمی 14 دسمبر 2024 سے 28 فروری 2025 کے دوران مختلف تاریخوں پر معطل رہے گی۔ بجلی بندش کا دورانیہ صبح 9 بجے سے دوپہر 3 بجے تک ہوگا۔

متاثرہ گرڈ اسٹیشنز میں سیدو شریف، بریکوٹ، مٹہ، خوازہ خیلہ، مدین، تیمرگرہ، بٹ خیلہ، چکدرہ، بشام، تھاکوٹ، کوٹکے، جلالہ، مینگورہ، ڈگر اور دروش سمیت دیگر علاقے شامل ہیں۔

پیسکو حکام کا کہنا ہے کہ سالانہ مرمت کا مقصد بجلی کی فراہمی کو بہتر اور مستحکم بنانا ہے۔ صارفین کو پیشگی اطلاع دی جا رہی ہے تاکہ وہ اپنی ضروریات کے مطابق انتظامات کر سکیں۔ عوام سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس عارضی تکلیف کے بعد بجلی کی ترسیل مزید مؤثر ہو جائے گی۔