بحرین،رامیٹ میں خوفناک آتشزدگی سے مکان جل کر خاکستر ہوگیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام۔28 ستمبر2017ء) بحرین کے علاقہ رامیٹ میں آتشزدگی سے مکان جل کر خاکستر ہوگیا،ذرائع کے مطابق تحصیل بحرین کے علاقہ رامیٹ میں ایاز نامی شخص کے مکان کے قریب خشک لکڑیوں میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،مقامی لوگوں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی تاہم گھر بشمول قیمتی سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

BahrainFire