سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔14ستمبر2017ء )سوات میں بحرین پولیس کی کارروائی، لڑکی اغوا کرنے کے الزام میں مطلوب تین بھائیوں کو پہاڑی علاقے کلبنڑ سے گرفتار کر لیا، اسلحہ اور کارتوس بھی برآمد ، بحرین پولیس کے مطابق ملزمان کی پہاڑی علاقے کلبنڑ میں موجودگی کی اطلا ع پر ایس ایچ او بحرین امتیاز نے دیگر اہلکاروں کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان معمرے، افضل اور رضوان پسران نرے کو گرفتار کرلیا ہے ، ملزمان پر کچھ دن قبل مسماۃ ثمینہ دُختر دل جان کو اغوا کرنے کا الزام ہے ، پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان سے بارہ بور کی ایک بندوق اور تیس بور پستول بمعہ بھاری مقدار میں کارتوسوں سمیت برآمد کرلئے گئے ہیں، پولیس نے ملزمان کو حوالات میں بند کرکے ان کے خلاف مزید کارروائی شروع کردی ہے۔