بحرین،لینڈسلائیڈنگ کے باعث کالام شاہراہ11گھنٹے بند

سوات (زما سوات ڈاٹ کام :09جنوری 2018)بحرین کے قریب گانگا کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے کالام روڈ 11 گھنٹے تک ٹریفک کے لئے بند رہی۔ گذشتہ رات بحرین بازار سے دو کلومیٹر آگے خستہ حال کالام روڈ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند ہوگئی تھی جس کی وجہ سے روڈ کے دونوں اطراف کئی کلومیٹر تک گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی تھیں۔ انتظامیہ اور مقامی لوگوں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے 11گھنٹے جدوجہد کے بعد روڈ کو ٹریفک کے لئے کھول دیا جس کے بعد ٹریفک بحال ہوگئی۔

KalamRoad