سوات(زما سوات ڈاٹ کام : یکم اپریل 2018) تحصیل بحرین کے علاقے مانکیال میں خسرہ کی وباء پھیلنے سے چار بچے جاں بحق جبکہ تیرہ بچے متاثر ہوگئے،ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل بحرین کے علاقہ مانکیال غونڈ پٹئی میں خسرہ بیماری کی وباء پھیلنے سے اب تک چار بچے جاں بحق ہوئے ہیں جن میں تین سالہ سلمان،ایک سالہ لقمان،چھ سالہ سربلند خان اور ایک سالہ مسرئی شامل ہیں جبکہ وباء سے اب تک تیرہ بچے متاثر ہوئے ہیں،متاثرہ مریضوں کو مدین سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔