سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔11 اگست2017 ) بحرین کے علاقہ چم گھڑئی میں موٹر کار کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد زخمی ہو گئے،جنہیں طبی امداد کے لئے سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق بحرین کالام شاہراہ پر چم گھڑئی کے مقام پر موٹر کار ڈرائیور سے بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طبی امداد کے لئے سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا گیا۔