سوات (زما سوات ڈاٹ کام :14دسمبر2017ء) بحرین پولیس ن کارروائی کرتے ہوئے چور کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کا چوری شدہ سامان برآمد کرلیا۔پولیس کے مطابق ایس ایچ او عمر رحیم خان کی نگرانی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چوری کے واردات میں ملوث ملزم عبید اللہ ولد عمر سکنہ گورنئ بحرین کو 24 گھنٹوں اندر گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کا چوری شدہ سامان برآمد کرلیا۔ چوری شدہ اشیاء کی مالیت چار سے پانچ لاکھ روپے تک بتائی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ ملزم نے گزشتہ روز ایک دکان سے چوری کی تھی جس میں اشیائے خوردنوش اور نقد رقم چرائی گئی تھی۔