سوات (زما سوات ڈاٹ کام:23اکتوبر2017ء)بحریہ دستر خوان کے لئے چیئرمین فضل حکیم خان نے سنٹر ہسپتال میں بلڈنگ چیف ایگزیکٹیو ڈا کٹر تاج محمد خان کے حوالے کردی ، گزشتہ روز سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال کے چیف ایگزیکٹیو ڈاکٹر تاج محمد خان پی ڈی اے کے پریزیڈنٹ ڈاکٹر عبدالواسع ، چیئرمین پریس کلب شہزاد عالم اوروائس چیئر مین فضل رحیم خان نے چیئر مین ڈیڈک کمیٹی کے چیئرمین فضل حکیم خان سے ملاقات کی ، اس موقع پر انہوں نے کی سیدو ہسپتال میں بحریہ ٹاؤن کے دستر خوان کے حوالے سے بریفنگ دی ، اور کہا کہ سیدو ٹیچنگ ہسپتال میں بحریہ ٹاؤن دسترخوان میں یومیہ دس ہزار مریضوں اور ان کے رشتہ داروں کو مفت کھانا فراہم کیا جائیگا ، اس موقع پر ڈیڈک کمیٹی کے چیئرمین فضل حکیم خان نے سنٹر ہسپتال کا دورہ کیا اور بحریہ ٹاؤن کے دسترخوان کیلئے سنٹرل ہسپتال میں بلڈنگ چیف ایگزیکٹیو ڈاکٹر تاج محمد خان کے حوالے کردی۔