بدترین لوڈشیڈنگ،بریکوٹ کے عوام کا جی ٹی روڈ بند کر کے گریڈ اسٹیشن کا محاصرہ

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔10اگست 2017ء )بریکوٹ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ،گریڈ اسٹیشن کا محاصرہ کر کے مین جی ٹی روڈ کو بند کر دیا گیا،جمعرات کے روز سوات کی تحصیل بریکوٹ میں بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جبکہ مظاہرین نے گریڈ اسٹیشن کا محاصرہ کر کے مین جی ٹی روڈ کو بھی ہر قسم ٹریفک کے لئے بند کردیا جس سے دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی،مظاہرین کا کہنا تھا کہ بریکوٹ اور خاص کر شموزئی میں بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جس لوگ شدید مشکلات کا شکار ہے،مظاہرین نے دھمکی دی کہ اگر جلد از جلد لوڈشیڈنگ میں کمی نہ کی گئی تو شدید احتجاج پر اتر آئیں گے،بعد ازاں مظاہرین منتشر ہو گئے اور جی ٹی روڈ کو کھول دیا گیا۔

BarikotLoad sheddingProtest