بروقت اور سستے انصاف کی فراہمی اولین ذمہ داری ہے،چیف جسٹس یحیٰ افریدی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام۔16اگست2017ء)چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ یحی ٰآفریدی نے کہا ہے کہ عوام کو بروقت اور سستا انصاف فراہم کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے، تمام عدالتیں ہمارے لئے ماڈل کورٹ ہیں، عوام کو سستا انصاف فراہم کرنا عدلیہ کی ذمہ داری ہے جس میں کسی قسم کی رکاؤٹ نہیں ہونی چاہئے، جوڈیشل کمپلکس کے قیام سے عوام کو سستا انصاف ملے گا، خوازہ خیلہ کی عدالتوں میں لائبریری ،کمپیوٹر ز اور کنزیومر کورٹ وقت کے اہم ضرورت ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ سوات کے موقع پر تحصیل خوازہ خیلہ میں وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ضلعی سیشن جج عبد الروف خان،ایڈیشنل سیشن جج خوازہ خیلہ اصغر شاہ،ہائی کورٹ بار صدر شمشیر علی،ممبر صوبائی کونسل سعید خان،سول جج محمد الیاس خان،محمد وقار،اور جنید عالم کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر خوازہ خیلہ آصف علی،ٹی ایم او یاسر محمد خان،ایڈیشنل ایس پی خان خیل، ڈی ایس پی اکبر خان شنواری اور ایس ایچ اوانسپکٹر امان خان بھی موجود تھے، تقریب سے خوازہ خیلہ بار کے صدر علی نامدار خان ایڈوکیٹ اور جنرل سیکرٹری کشور خان ایڈوکیٹ نے بھی خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس کو خوازہ خیلہ بار آمد پر خوش آمدیدکہتے ہوئے یقین دلایا کہ قانون کے بالادستی ہم سب پر فرض ہے جس کی ادائیگی کے لئے کسی بھی مشکل کو آڑے نہیں آنے دیا جائے گا،اپنے خطاب میں چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ یحییٰ آفریدی نے کہا کہ ہمارے دورے کا واحد مقصد بار ، بنچ اور قانون کی بالادستی ہے، تقریب کے اختتام پر خوازہ خیلہ بار ایسوسی ایشن کے صدر نے چیف جسٹس کو روایتی تحفہ پکول اور چادر پیش کیا۔

Chief Justice Peshawar High courtYahya Afridi