بریکوٹ،سرکاری سکولوں کی استانیوں کا پولیو ڈیوٹی کے خلاف احتجاج

سوات(زما سوات ڈاٹ کام:6 مارچ2018) سوات کے علاقہ بریکوٹ میں سرکاری پرائمری سکولوں کی استانیوں نے پولیو مہم ڈیوٹی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ استانیوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر پولیو ڈیوٹی کے خلاف نعرے درج تھے۔ اس موقع پر اساتذہ کا کہنا تھا کہ پولیو کے قطرے پلانا محکمہ صحت کا کام ہے۔ اگر اساتذہ پانچ دن تک گلیوں میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے، تو سکولوں میں طالبات کا قیمتی وقت ضائع ہوگا۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اسا تذہ سے پولیو ڈیوٹی کا فیصلہ واپس لے لیں

BarikotPolio