سوات (زما سوات ڈاٹ کام:28اکتوبر2017ء)بریکوٹ کے علاقہ لنڈاکے میں بیٹوں نے والد کے ساتھ مل کر والدہ کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا،مسماۃ نور جہان نے اسپتال میں پولیس کو بتایا کہ وہ گھر میں محو خواب تھی کہ اُن کے شوہر گل رحیم،بیٹوں محمد رحیم اور نور رحیم نے کمرے میں داخل ہو کر اُن کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا،جس سے وہ شدید زخمی ہوگئیں،مقامی لوگوں نے خاتون کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا ،پولیس نے خاتون کی رپورٹ پر اُن کے شوہر اور دونوں بیٹوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔