بریکوٹ،فائرنگ سے زخمی ہونے والے مزید دو افراد جاں بحق،تعداد تین ہو گئی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:25اکتوبر2017ء) ڈب سر فائرنگ واقعے میں زخمی ہونے والے مزید دو افراد جاں بحق ہوگئے،پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ رات بریکوٹ سے بونیر جانے والی فلائنگ کوچ پر ڈب سر کے مقام پر فائرنگ کی گئی تھی جس میں ایک شخص جاں بحق اور پانچ افراد زخمی ہوئے تھے،پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مزید دو زخمی امجد علی ولد امیر ذادہ ساکن تغمہ کبل اورمسماۃ بخت سلطانہ زوجہ محمد گل سکنہ امام ڈھیرئی جاں بحق ہو گئے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان ارشد علی ولد عثمان علی ، عثمان علی ولد فہیم جان ، برہان ولد وزیر زادہ ساکنان کانجو کو گرفتار کرلیا ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ فریقین کے مابین پرانی دشمنی بتائی جا رہی ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے ۔

BarikotFiringinjured