سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کی تحصیل بریکوٹ میں گزشتہ روز سیلابی ریلے میں بہنے والے تیسرےشخص کی لاش نکال لی گئی ہے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق آج دوبارہ آپریشن شروع کردیا گیا اور بریکوٹ کے قریب لاش پل کے نیچے سے برآمد کرلی گئی ہے، دانش نامی شخص گزشتہ روز سیلابی ریلےمیں بہہ گیا تھا، لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بریکوٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔