بریکوٹ میں صوابی کے رہائشی نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی

سوات (زماسوات ڈاٹ کام ۔13ستمبر2017ء )کے علاقے میں بریکوٹ میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر صوابی کے رہائشی نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی، پولیس ذرائع کے مطابق محمد علی ولد منیر خان ساکن صوابی حال بریکوٹ جو وہاں کے ایک مقامی شخص شاہ جہان خان کے ہاں ڈرائیور تھا نے نامعلوم وجوہات کی بناء خودکشی کرلی ہے ، پولیس کو رپورٹ کرتے ہوئے شاہ جہان خان نے بتایا کہ متوفی کئی دنوں سے پریشان تھا اور گزشتہ روز اس نے اپنی بیوی کو میکے بونیر میں پہنچاکر گزشتہ روز اپنے گھر میں گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی ہے ، بریکوٹ پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

BarikotManSuicide