سوات(زما سوات ڈاٹ کام:یکم نومبر2017) بریکوٹ کے علاقہ پارڑئی میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے،پولیس کے مطابق تحصیل بریکوٹ کے علاقہ شموزئی پارڑئی میں بٹ خیلہ کے رہائشی دو موٹر سائیکل سوار کو تیز رفتار موٹر کار نے ٹکر ماردی جبکہ زمین پر گرتے ہی ایک ٹرک اُن کے اوپر چڑھ دوڑی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گئے،لاشوں کو بٹ خیلہ منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس نے رپورٹ درج کرلی ہے