سوات(زما سوات ڈاٹ کام:14نومبر2017ء) سوات کے علاقے بلوگرام میں کنویں میں کام کرنے والا مزدور ملبہ گرنے سے جاں بحق ہوگیا،ریکسیو1122نے لاش کنویں سے نکال لی،ریسکیو ذرائع کے مطابق مینگورہ شہر کے نواحی علاقہ بلوگرام میں کنویں میں کام کرنے والے مزدور حضرت علی ولد سید ولی سکنہ برہ بانڈئی کنویں میں کام کر رہا تھا کہ اچانک اس پر ملبہ آگرا اور وہ ملبے تلے دب گیا،ریسکیو1122نے موقع پر پہنچ کر مزدور کی لاش کنویں سے نکال کر ورثاء کے حوالے کردی۔