سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔17اگست 2017ء )سوات میں نیو سبزی منڈی کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا ، تحصیل ناظم اکرام خان اور ایم پی اے عزیز اللہ گران نے بلو گرام میں نیو سبزی منڈی کا افتتاح کیا اس موقع پر انہوں نے پیتہ کاٹ کر منڈی کا باقاعدہ افتتاح کیا ، خطاب کرتے ہوئے تحصیل ناظم اکرام خان اور عزیز اللہ گران نے کہا کہ نیو سبزی منڈی کے قیام سے شہر پر ٹریفک کا بوجھ کافی حد تک کم ہوجائیگا اور عوامی مشکلات میں کمی آئے گی۔