سوات (زما سوات ڈاٹ کام:یکم مارچ2018)سیکرٹری فارسٹ خیبر پختونخوا سید نظر حسین شاہ نے کہا ہے کہ بلین سونامی ٹری پراجیکٹ کو شفافیت سے مقررہ وقت سے پہلے اور کم لاگت سے مکمل کیا ، اسکا مقصد لاگوں کی معیشت مظبوط بنانا اور الودہ دماحول کا خاتمہ ہے ، ائمہ کرام اور عوام کی تعاون سے بہترین تشہیر سے قومی خزانے کو منافع پہنچایا ، محکمہ میں کالی بھیروں اور تمبر مافیاں کے خلاف بھر پور طریقے سے مہم جاری ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر چیف کنزر ویٹر مشتاق خان ، کنزر ویٹر ملاکنڈ ڈویژن یوسف خان ، دی ایف او شوکت فیاض خٹک بھی موجود تھے ، سید نظر حسین شاہ نے کہا کہ صوبائی حکومت کا مقصد اس جنت نظیر صوبے کو سرسبز و شاداب اور خوبصورت بنانا ہے اور اس مقصد کے لئے انہوں نے بلین سونامی ٹری پراجیکٹ کا اغاز کیا اور پانچ سالہ مہم کیلئے 22ارب روہے کا تخمینہ لگایا گیا تھا ، جسکو محکمہ کے اہلکاروں ، عوام اور تمام مکاتب فکر کے لوگوں کے تعاون سے تین سال میں ساڑھے 12ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا جس کے لئے ہفتہ وار چھٹیوں سمیت عید اور مذہبی تہوار کے چھٹیوں کو بھی منسوخ کیا گیا ، انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے محکمے میں احتساب کا عمل اوپر سے شروع کیا اور سب سے پہلے دو چیف کنزر ویٹرز اور دو کنزر ویٹرز کو برطرف کرکے اسکا آغاز کیااور محکمے میں کرپٹ اہلکاروں کے خلاف کاروائیاں جاری ہے جبکہ صوبہ بھر میں ٹمبر مافیاں کے خلاف بھی بھر پور طریقے سے کاروائیاں جاری ہے اور کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جارہی ہے ، انہوں نے کہا کہ صوبے کے کلچر نے تشہیری مہم میں ہمارا بہت ساتھ دیا اور پراجیکٹ شروع کرتے وقت ائمہ کارام نے مساجد میں جمعہ کے خطبہ میں مہم چلائی اور تمام سیاسی پارٹیوں سمیت تمام مکاتب فکر کے لوگوں نے اس میں بھر پور ساتھ دیا اور کروڑوں روپے کا مہم مفت میں چلایا ، جس سے سرکاری خزانے کو کافی فائدہ پہنچا ، انہوں نے کہا کہ ایک ارب 18کروڑ پودے کے لگانے کے لئے ہر وقت مانیٹرنگ ہوتی تھی جس سے مہم وقت سے پہلے اور کم لاگت پر مکمل ہوئی ، انہوں نے عوام سے جنگلات کے تحفظ کیلئے محکمہ کے اہلکاروں سے تعاون کی اپیل کی ۔