سوات(زما سوات ڈاٹ کام:11 نومبر2017ء) چارباغ کے علاقہ بنجوٹ میں23 سالہ نوجوان کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا،پولیس کے مطابق سوات کی تحصیل چارباغ کے علاقہ بنجوٹ میں نصرت علی ولد سلطنت خان کی لاش علاقہ میں ایک کھیت کے قریب ملی جس کو نامعلوم افراد نے سر میں گولی مار کر قتل کیا تھا،پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔