بونیر: سواڑی بازار تورگٹ کے قریب موٹر سائیکل اور کار میں تصادم، تین افراد جاں بحق

بونیر (زما سوات) — ضلع بونیر کے علاقے سواڑی بازار تورگٹ کے قریب افسوسناک ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل اور موٹر کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں تین افراد جان کی بازی ہار گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار کار اور موٹر سائیکل آمنے سامنے سے ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار تینوں افراد شدید زخمی ہو گئے اور موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

جاں بحق افراد میں دو کا تعلق ناواگئی مندنڑ سے ہے جن کی شناخت عاصم علی ولد منور شاہ اور ذیشان علی ولد نور حلیم کے طور پر ہوئی ہے، جبکہ تیسرے جاں بحق فرد کا تعلق کاڑ میرہ کٹاکوٹ سے بتایا جا رہا ہے۔