بونیر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، سوات کے تین شدت پسند ہلاک

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) بونیر کے علاقہ کنگر گلی ناوی ڈنڈ میں پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی میں سوات سے تعلق رکھنے والے تین دہشت گرد ہلاک کردئے گئے۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق ضلع بونیر کے پہاڑی علاقہ کنگر گلی ناوی ڈنڈ میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ طور پر ایک کارروائی کی ہے جس میں سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ پارڑئی سے تعلق رکھنے والے تین شدت پسندوں نجیب اللہ ولد عزت خان،ادریس خان ولد محمد رحیم، اسامہ خان ولد گل محمد  کو مارا جا چکا ہے ۔

سی ٹی ڈی پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی صبح چار بجے ناوی ڈنڈ کنگرگلی میں پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ اپریشن میں کی گئی ہیں۔

کبل پولیس کے  مطابق تینوں دہشت گرد سوات میں دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث رہے  ہیں جن کے خلاف پولیس اسٹیشن کبل میں مقدمات درج ہیں۔

BunerCTD
Comments (0)
Add Comment