سوات (زما سوات ڈاٹ کام : 12نومبر2017ء)مشیر وزیراعظم اورپاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر انجنیئر امیر مقام نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اب تحریک فساد بن چکی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ودودیہ ہال سیدو شریف میں ورکرز کنوشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ سائیکل پر وزیر اعظم کی مثالیں دینے والے خود ہیلی کاپٹر استعمال کررہے ہیں، تعلیمی ایمرجنسی کی باتیں کرنے والے سوات میں یونیورسٹی تک تعمیر نہ کراسکیں،انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کے نظریاتی ورکرز عنقریب ن لیگ میں شمولیت کااعلان کریں گے، نواز شریف اور ان کا خاندان بہادری سے جعلی مقدموں کا مقابلہ کر رہے ہیں اوراس میں سرخرو ہوکر آئندہ الیکشن بھی جیت جائیں گے جبکہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہونیوالے تمام لوگ علی بابااور چالیس چور کا ٹولہ ہے،انہوں نے کہا کہ آج بھی نواز شریف کو اپنا قائد سمجھتے ہیں اورہر قدم، فورم پر ان کو اپنا قائد سمجھیں گے، انہوں نے کہا کہ یوتھ نواز شریف کے سپاہی ہیں ، وزیر اعظم لیپ ٹاپ سکیم کے تحت چالیس ہزار لیپ ٹاپ تقسیم کئے ہیں جبکہ مزید گیارہ ہزار بھی تقسیم کریں گے،انہوں نے کہا کہ عمران خان اور ان کا ٹولہ خواب دیکھنا چھوڑ دیں اگلی حکومت بھی ن لیگ کی ہی ہوگی۔