تحریک انصاف اور پی ڈی ایم ایک سکے کے دو رخ ہیں، صہیب الدین کاکا خیل

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)جماعت اسلامی یوتھ خیبر پختونخوا کے صدر صہیب الدین کا کا خیل نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور پی ڈیم ایک سکے کے دور خ ہیں، 30 اکتوبر کو مینار پاکستان پرجے آئی یوتھ پاکستان ایک عظیم الشان کنونشن کا انعقاد کرنے جارہی ہے،دیگر پارٹیوں سے مایوس نوجوان جے آئی یوتھ کا حصہ بن جائیں،ملکر اس ملک کی تقدیر بدلنے کی کوشش کرتے ہیں،ملکی تباہی اور بربادی میں پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم برابر کے شریک ہیں،لاکھوں تعلیم یافتہ نوجوان ڈگریا ں لیئے بے روزگار پھر رہے ہیں،آڈیو لیک ہو یا پاناما لیکس بر سرا قتدار رہنے والی تمام پارٹیاں ایکسپوز ہوئی اور ہورہی ہے،یہ نااہل ٹولہ ہمیشہ برسر اقتدار رہا لیکن پھر بھی پاکستانی عوام کو مسائل کی دلدل سے نہ نکال سکی،مسائل کے حل کیلئے قو م کے پاس واحد حل جماعت اسلامی ہی ہے۔ان خیالات کا اظہار جے آئی یوتھ کے صوبائی صدر نے مینگورہ میں جے آئی یوتھ ضلع سوات کے ضلعی کونسل کے اجلاس خطاب کر تے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ جے آئی یوتھ کے نوجوان منظم، باصلاحیت،نڈر،بے باک اور ایماندار ہیں،عوام کی خوشحالی اور ملک کی ترقی میں جے آئی یوتھ کے نوجوان کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،جے آئی یوتھ کے نوجوان روز اول سے لیکر آج تک کسی بھی پروپیگنڈے کا نہ تو حصہ بنے ہیں اور نہ حصہ بنیں گے،جے آئی یوتھ کے نوجوان دیگر پارٹیوں کے نوجوانوں سے مختلف اور میچیور ہیں،انہوں نے کہا کہ 30 اکتوبر کوامیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق مینار پاکستان پر نوجوانوں کے ایک بڑے کنونشن سے خطاب اور آیندہ کیلئے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ اجلاس سے امیر جماعت اسلامی سوات حمید الحق،جے یوتھ سوات کے صدر حافظ محمد یحیٰ،نائب امیر ضلع حبیب اللہ ثاقب،نائب صدر پاکستان فرقان خلیل اور دیگر نے خطاب کیا۔

Jamat islami
Comments (0)
Add Comment