سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔18جولائی 2017)چیئرمین ڈیڈک وایم پی اے فضل حکیم نے کہا ہے کہ بجلی لوڈشیڈنگ کے مسئلے میں عوام کے ساتھ ہیں اور بدھ کے روز ہونے والی ہڑتال اور مظاہرے کی مکمل حمایت کرتے ہیں ، مظاہرے میں تحریک انصاف کے کارکن نہ صرف شریک ہونگے بلکہ احتجاج کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے ، عوامی لوگ ہیں اور عوام کو مصیبت اور مشکل حالات میں تنہا نہیں چھوڑ سکتے ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں بذات خود مظاہرے میں ضرور شرکت کرتا لیکن پشاور میں سوات ہسپتال کے حوالے سے اہم اجلاس ہورہا ہے جس میں متعلقہ سیکرٹریز کو مدعو کیا گیا ہے اور اس میں میری شرکت انتہائی ضروری ہے کیونکہ یہ بھی ایک قومی مسئلہ ہے انہوں نے کہاکہ ہم عوامی لوگ ہیں اور عوام کو درپیش مسائل ومشکلات بخوبی آگاہ ہیں انہوں نے کہاکہ سوات میں وفاق کی طرف سے بجلی لوڈشیڈنگ کے جو ڈرون حملے جاری ہیں وہ سوات میں وفاقی نمائندے اور ن لیگ کی طرف سے سواتیوں کے لئے تحفے ہیں انہوں نے کہاکہ ہڑتال میں ہم عوام اور تاجر برادری کے ساتھ مظاہرے میں شریک ہیں اور اس کی مکمل حمایت کرتے ہوئے مطالبہ کرتے ہیں کہ سوات میں جاری لوڈشیڈنگ کا سلسلہ فوری طور پر بندکیاجائے۔