سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔27اگست 2017ء )وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے لائیو سٹاک و امداد باہمی محب اللہ خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے سوات میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرکے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کر دیا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مہک کالا کلے سوات میں شمولیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر سعید خان ، عزیز الرحمن ، بخت شیر خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا، محب اللہ خان نے کہا کہ سوات سیاحوں کیلئے انتہائی پرکشش ہے مگر ماضی میں دہشت گردی اور قدرتی آفات کے باعث نہ صرف سیاحتی سرگرمیوں کو نقصان پہنچا بلکہ یہاں کی لوگوں کو بھی کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،پی ٹی آئی کی حکومت نے سوات موٹر وے سمیت متعدد منصوبے شروع کئے ہیں جس کی بدولت عوام کی زندگی میں نمایاں خوشحالی رونما ہوئی انہوں نے کارکنوں کو تاکید کی کہ وہ تحریک انصاف کا پیغام گھر گھر پہنچانے کیلئے زیادہ محنت سے کام کریں محب اللہ خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی قیادت میں پارٹی نے ملک سے بد عنوانی اوررشوت ستانی کے خاتمے کیلئے جوجدوجہد شروع کی ہے اس کی بدولت آج لوٹ مار کرنے والے حکمرانوں کیلئے زمین تنگ ہو چکی ہے۔