تحریک انصاف کی حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے،امیرمقام

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:05جنوری2017ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر صوبائی وزیر اور وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ صوبے میں کوئی بھی میگا پراجیکٹ شروع نہ کرنا صوبائی حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگلور میں سوئی گیس سپلائی لائن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،امیرمقام نے کہا کہ وفاقی حکومت نے سوات میں گیس اور سڑکوں کی مد میں اربوں روپے کے منصوبے شروع کئے ہیں جبکہ عوام بھی جان گئے ہے کہ حقیقی تبدیلی لانے والی پارٹی کون ہے۔انہوں نے کہا کہ بہت جلد سوئی گیس کی سپلائی تحصیل چارباغ کے کونے کونے تک پہنچ جائے گی جس سے عوام کو بہت زیادہ فائدہ پہنچے گا، انہوں نے کہا کہ گیس کے علاوہ کالام تا چکدرہ روڈ کی بھی منظوری کی گئی ہے جس پر کام تیزی سے جاری ہے،انہوں نے کہا کہ آئیندہ الیکشن میں ن لیگ کو بھاری اکثریت سے کامیابی ملے گی ۔

Ameer MuqamPMLN