تحریک انصاف کی حکومت نے صوبے کو بیس سال پیچھے دھکیل دیا،اکرام خان

سوات (زما سوات ڈاٹ کام۔25ستمبر2017ء)تحصیل ناظم بابوزئی اکرام خان نے کہا کہ اے این پی جھوٹے نعروں پر نہیں بلکہ عملی کام پر یقین رکھتی ہیں، جس کا عملی ثبوت عوام کے سامنیہے اور اگلی بار اختیارملنیپر اے این پی ترقی کے لحاظ سے صوبے کا نقشہ بدل کر رکھ دے گی ،ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے یوسی اسلام پور میں 2.5 کلومیٹر روڈ کے افتتاح کے موقع پر کیا ، اِس موقع پر پارٹی کے دیگر رہنماؤں یوسی اسلام پور صدر عزیز خان ، لیبر میاں،پائندہ مند،اور این وائی اُو کے داکٹر افتخار شاہ اور دیگر نے بھی خطاب کیاِ ، اِس موقع پر سینکڑوں افراد نے اے این پی میں شمولیت بھی اختیار کی ، اُنہوں نے کہا کہ تبدیلی کے دعوے دارمکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں اور اُنہوں نے صوبے کو معاشی لحاظ سے بیس سال پیچھے دھکیل دیا ہے۔

ANPIkram Khan