ملاکنڈ (زما سوات ڈاٹ کام۔25ستمبر2017ء)تحریک طالبان ملاکنڈ ڈویژن کا نائب امیر سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں جاں بحق ہوگیا،سیکورٹی ذرائع کے مطابق اتوار کے روز سیکورٹی فورسز کی جانب سے ضلع ملاکنڈ کے علاقوں منظر بابا،تحصیل بٹ خیلہ اور ملحقہ علاقہ جات میں سرچ آپریشن کیا گیا،ایک مکان میں تلاشی کے دوران رپوش شدت پسند اور تحریک طالبان پاکستان ملاکنڈ ڈویژن کے نائب امیر گل کریم نے سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں پر فائرنگ شروع کردی اور فرار ہونے کی کوشش کی تاہم سیکورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ذرائع کے مطابق شدت پسند گل کریم دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث تھا اور کئی عرصے سے رپوش تھا۔