تحصیل بابوزئی،قومی وطن پارٹی کا اُمیدوار مسلم لیگ کے حق میں دستبردار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) پاکستان مسلم لیگ بابوزئی میئر کے حق میں قومی وطن پارٹی اور آزاد اُمیدوار دستبردار ہو گئے، بلدیاتی الیکشن میں قومی وطن پارٹی کے رہنماؤں کا پی ایم ایل این کے ساتھ بھرپو تعاون کا اعلان، سوات پریس کلب میں پاکستان مسلم لیگ کے تحصیل بابوزئی میئرکے امیدوار سید حبیب علی شاہ، قومی وطن پارٹی ضلع سوات کے چیئرمین شیر بہادرخان، رضااللہ ایڈیوکیٹ، شوکت علی خان، ملک فدا محمد خان، ازاد امیدورا برائے میئرفضل اللہ باچا اور دیگر رہنماوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل بابوزئی میئر کے لئے اب قومی وطن پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ کا مشترکہ امیدوار سید حبیب علی شاہ ہی ہونگے، اس موقع پر قومی وطن پارٹی کے ضلعی رہنما شیر بہادرخان نے اپنے امیدوار نثار خان کی دستبرداری کا اعلان کیا اور مسلم لیگ ن کے ساتھ ہرقسم تعان کی یقین دہانی کرائی، اس کے ساتھ بابوزئی میئرکے لئے آزاد امیدوار فضل اللہ باچا نے سید حبیب علی شاہ کے حق میں دستبرداری کا اعلان کیا، پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سیدحبیب علی شاہ نے دونوں امیدواروں اور سیاسی رہنماوں کا شکریہ ادا کیا انہوں نے کہاکہ اگر وہ تحصیل بابوزئی کے میئر منتخب ہوئے تو تمام لوگوں کی یکساں خدمت کرینگے انہوں نے کہاکہ مینگورہ بیوٹی فیکشن میں خردبرد کی تحقیقات کرینگے اور کرپشن کرنے والے سے عوام کی پائی پائی کا حساب لیاجائیگااس موقع پر انہوں نے اپنے پارٹی کے طرف سے مینگورہ شہر اور عوام کی مسائل کو حل کرنے کا ایجنڈا بھی پیش کیا۔

Local bodies Election 2022
Comments (0)
Add Comment