سوات (زما سوات ڈاٹ کام) سوات کی تحصیل بحرین میں اٹھارہ سالہ دوشیزہ نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر خود پر فائرنگ کرکے خود کشی کرلی۔ پولیس ذرائع کے مطابق جواں سال دوشیزہ مسماۃ (اب) نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر گھر میں موجود پستول سے خود پر فائرنگ کی، جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔ پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔