اشتہار

تحصیل بحرین کے علاقہ ارین کے طلباء وطالبات برف پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 20 دسمبر 2018ء) سوات کی تحصیل بحرین کے علاقہ ارین میں گورنمنٹ پرائمری سکول ارین کی عمارت سیلاب میں تباہ ہونے کی وجہ سے تاحال تعمیر نبہوسکی، برفباری بارش اور سردی کے موسموں میں طلبا وطالبات کھلے اسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔مقامی لوگوں کے مطابق سال 2010ء کے سیلاب میں دیگر اسکولوں کی طرح یہ سکول بھی تباہ ہوگیا تھا جوکہ تاحال اس حالت میں ہے۔۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ  ہمارے علاقوں میں بچّے تعلیم چاہتے ہیں لیکن ان کے ہاں سکولز نہیں ہیں۔ کئی مرتبہ اعلانات بھی ہوچکےہیں، ممبران اسمبلی نے بھی وعدے اور دعوے کئے ہیں، لیکن ابھی تک کسی قسم کا عملی اقدام نہیں اٹھایا گیا ہے۔ علاقہ کے عوام نے مطالبہ ہے کہ شدید سردی برفباری کے تکلیفات کو مدنظر رکھتے ہوئے سکول کی تعمیر کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔

اشتہار

Comments (0)
Add Comment

اشتہار