سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 02 اکتوبر2017ء) سوات کے تحصیل بریکوٹ میں ٹریفک حادثہ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ چار زخمی ہوگئے ، بریکوٹ ہسپتال ذرائع کے مطابق گاؤں ناگوہا کے مقام پر موٹر سائیکل اور گدھا گاڑی کے مابین تصادم کے نتیجہ میں ایک شخص شاہین شاہ ولد سید روف جاں بحق جبکہ عثمان شاہ، کامران نعمت خان، معتبر شدید زخمی ہوگئے ہیں، جاں بحق اور زخمی افراد کو سول ہسپتال بریکوٹ منتقل کردیا گیا، ہسپتال ذرائع کیمطابق زخمی افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔